بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ہسپانوی اخبار "آس" نے آج جمعہ (3 اکتوبر 2025ع) کو اسرائیل کو معطلی سے بچانے کے لئے فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو (Gianni Infantino) کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: "اسرائیل کو کوئی نقصان نہیں پہنچنا چاہئے!"
فیفا کے سربراہ ایسے حال میں اسرائیلی فٹ بال کی معطلی کے مطالبات کو نظر انداز کر رہے ہیں، کہ اسرائیلی ریاست نے 24 مہینوں کے دوران غزہ میں 500 سے زیادہ فلسطینی فٹ بال کھیلاڑیوں، کوچوں اور منتظمین کو قتل کر ڈالا ہے اور کھیلوں کے 95 فیصد کے ڈھانچوں کو تباہ کر دیا ہے۔
انفینٹینو نے کل فیفا کونسل کے اجلاس کے اختتام پرحیرت انگیز طور پر اسرائیل کا نام لئے بغیر کہا: "فیفا جغرافیائی-سیاسی مسائل حل نہیں کر سکتا، لیکن اپنی ثقافتی اور انسانی اقدار کی بنیاد پر امن اور اتحاد کو فروغ دے سکتا ہے اور دے گا۔"
انفینٹینو کا یہ اقدام ایسے حال میں سامنے آیا ہے جب اس ادارے نے روس اور یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے محض 4 دن بعد روسی فٹ بال کو معطل کر دیا تھا۔
ہسپانوی اخبار نے فیفا کے صدر کے اس امتیازی رویے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فیفا نے اسرائیل کی معطلی کو اپنی کونسل میں ووٹنگ کے لئے پیش ہی نہیں ہونے دیا کیونکہ "انفنٹینو کے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات فیصلہ کن ہیں۔"
مارکا کی رپورٹر لیلا حامد کا کہنا ہے کہ "نسل کشی، کلبوں کی تباہی، فٹ بالرز کا قتل... انفنٹینو کا مجوزہ حل؟" 'ایک ہاتھ ملانا، ایک تصویر اور ایک جھنڈا جس پر فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے لئے فیفا کی "تعریفیں" درج تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ